Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: کورونا ، ریکارڈ 31 ہلاکتیں

اپ ڈیٹ 29 مئ 2020 03:15pm

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3316 ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دورواں 804 نئے کورونا مریض سامنے آئے، آج کورونا کے باعث 31 مریض انتقال کر گئے۔

بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 31 مریضوں کے انتقال اب تک 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے مزید کہا کہ آج 31 مریضوں کے انتقال کی تعداد دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی ،  اللہ پاک ہمارے اوپر رحم کرے۔

وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ آج 1563 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے،تاہم آج صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی سب سے زائد ہے،اس وقت تک کورونا کے باعث 427 مریض انتقال کر چکے ہیں، جبکہ  اس وقت 12936 مریض زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 11902 مریض گھروں میں، 126 آئسولیشن  مراکز اور 908 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جبکہ308 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،  اور 52 کورونا کے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 804 کورونا کیسز میں سے 597  شہر کراچی میں نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کورنگی میں 140، ضلع شرقی میں 132 اور جنوبی میں 117 نئے کیسز سامنے آئے،جبکہ ضلع وسطی میں 79، ملیر میں 68 اور غربی میں 61 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  حیدرآباد 37، گھوٹکی 24 اور لاڑکانہ میں 23 نئے کیسز ظاہر ہوئے، جیکب آباد اور جامشورو میں 10، 10 جبکہ شکارپور اور بدین میں 7،7 مزید کیسز سامنے آئے، جبکہ دادو میں 4، عمرکوٹ میں3 اور سانگھڑ میں 2 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کشمور، خیرپور، مٹیاری، نوابشاہ، ٹنڈوالہیار میں ایک ایک کیسز سامنے آئے۔